خوشاب کی ترقی کی بنیاد رکھی اور لاتعداد ترقیاتی کام کروائے ،حاجی محمد شریف خان بلوچ
انشاء اللہ منتخب ہوکر شرافت کی سیاست کو فروغ دیں گے جس طرح آپ مجھ سے محبت کررہے ہیں میں ہمیشہ عوام کے دکھ درد میں ان کا ساتھ دوں گا
ضلع خوشاب کی ترقی اور خوشحالی میرامشن ہے اسکی تعمیر وترقی کیلئے آخری حد تک محنت کروں گا امیدوار حلقہ پی پی 41خوشاب
موضع بولہ ،سرفراز کالونی ،سول لائن ،سٹیلائٹ ٹاون جوہرآباد ،بلاک نمبر 6جوہرآباد ،صابرہ آباد ،بدلی والا ،ہمت پورہ ،حسین آباد ،اعجاز کالونی ،نسیم کالونی ،قاضی کالونی ،آہیر پورہ ،کرسچین برادری پر شوکت مسیح ،جاوید مسیح ،شفیق بٹ ،ملک عمران ،سوال لائن جوہرآباد کے ملک منیر راجڑ ،سابق ناظم ملک ایوب راجڑ ،ملک جمشیدراجڑ ،حاجی شیر سنبلی ،محمدافضل ،جھمٹ ،بدلی والاسے ملک قمر بھسین سابق کونسلر ،محمد ریاض بلوچ ،سابق کونسلر ،محمدسرفرازملاح ،مہر محمد نذیر آرائیں ،محمد بشیرنتھوکہ ،محمد ممتاز مسلم شخ صابر آباد حاجی عطامحمد منگوالیہ ،ملک محمد احسان منگوالیہ ،باوااحسان شاہ ملک رزاق پدھڑایاہمت پورہ میں عبد الغفارجوئیہ محمد احسان جوئیہ اور مکمل برادری تاج پورہ کے محمد امجد حسین جوئیہ بلاک نمبر 6سے صابر علی اعوان ملک محمد اسلم اعوان ،محمد الطاف اعوان ،محمدیوسف اعوان ،محمد ایوب اعوان ،محمد نواز اعوان ،سرفراز کالونی سے سرفرار اعوان ،نے اپنی برادریوں اور ساتھیوں سمیت حاجی شریف خان کی حمایت کا اعلان
جوہرآباد (ڈسرکٹ رپورٹر )امیدوار صوبائی اسمبلی حاجی شریف خان بلوچ نے سرفرار کانونی ،سول لائن ،صابرآباد،بدلی والا اور حسین آباد میں کارنرمیٹنگزسے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خوشاب کی ترقی میراخوب اور اس کی خوشحالی میرامشن ہے میں نے خوشاب کی ترقی کی بنیاد رکھی اور لاتعد ترقیاتی کام کروائے جن سے عوام مستفید ہو رہے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ انشاء اللہ منتخب ہو کر شرافت کی سیاست کو فروغ دیں گے انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو جوش خروش دیکھ کر مجھے احساس ہو اکہ عوام تو مجھ سے بہت محبت کرتے ہیں میں نے ہمیشہ عوام کے دکھ درد میں ان کا ساتھ دوں گا اس موقع پر شوکت مسیح ،جاوید مسیح ،شفیق بٹ ،ملک عمران ،سوال لائن جوہرآباد کے ملک منیر راجڑ ،سابق ناظم ملک ایوب راجڑ ،ملک جمشیدراجڑ ،حاجی شیر سنبلی ،محمدافضل ،جھمٹ ،بدلی والاسے ملک قمر بھسین سابق کونسلر ،محمد ریاض بلوچ ،سابق کونسلر ،محمدسرفرازملاح ،مہر محمد نذیر آرائیں ،محمد بشیرنتھوکہ ،محمد ممتاز مسلم شخ صابر آباد حاجی عطامحمد منگوالیہ ،ملک محمد احسان منگوالیہ ،باوااحسان شاہ ملک رزاق پدھڑایاہمت پورہ میں عبد الغفارجوئیہ محمد احسان جوئیہ اور مکمل برادری تاج پورہ کے محمد امجد حسین جوئیہ بلاک نمبر 6سے صابر علی اعوان ملک محمد اسلم اعوان ،محمد الطاف اعوان ،محمدیوسف اعوان ،محمد ایوب اعوان ،محمد نواز اعوان ،سرفراز کالونی سے سرفرار اعوان ،نے اپنی برادریوں اور ساتھیوں سمیت حاجی شریف خان کی حمایت کا اعلان
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ماضی کے حکمرانوں نے ملک وقوم کو تباہی و بربادی کے دہانے پر پہنچا کر مشکل حالات میں ڈال دیا ہے محترمہ سمیراملک
چک نمبر26 ایم بی سے چوہدری منظور احمد، چوہدری رشید، چوہدری حمید ڈیرہ اسڑانوالا سے محمد خا ن اسڑ چک نمبر 23 ایم بی سے ڈاکٹر منور علی، چوہدری محمد افضل نمبردار، چوہدری لیاقت چک نمبر 21ایم بی سے حاجی ارشد کوبلر، رانا اعجاز نمبردار، اشرف ،اصغر، ابراہیم برخر دار ڈاکٹر اکرم کوہلر بٹہ سے محمد نواز، محمد اقبال اعوان، مٹھہ ٹوانہ سے میاں کمال دین نون برادری کے ملک محمد حیات، خرم شہزاد، عمر حیات نون برادری، رانا ذیشان رانابرادری، خادی برادری، ککڑے برادری، ماہل برادری، اعوان برادری، درکھان برادر ی نے سمیرا ملک کی حمایت کا اعلان
جوہر آباد (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کی امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 69سمیر ا ملک نے کہا ہے کہ ہمیں ترقی کے سفر کیلئے ایک معاشی طور پر مستحکم پاکستان کی ضرورت ہے میاں نواز شریف بر سر اقتدار آکر ملک کی معیشت کو نہتر بنائیں گے میاں نواز شریف ہی واحد ایک منجھے ہوئے سیاستدان ہیں جو ملک کو درپیش حالات سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے قائدآباد کے نواحی موضع جات کی اہم شخصیات کی طرف سے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کے موقع پر منعقد ہ تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چک نمبر26 ایم بی سے چوہدری منظور احمد، چوہدری رشید، چوہدری حمید ڈیرہ اسڑانوالا سے محمد خا ن اسڑ چک نمبر 23 ایم بی سے ڈاکٹر منور علی، چوہدری محمد افضل نمبردار، چوہدری لیاقت چک نمبر 21ایم بی سے حاجی ارشد کوبلر، رانا اعجاز نمبردار، اشرف ،اصغر، ابراہیم برخر دار ڈاکٹر اکرم کوہلر بٹہ سے محمد نواز، محمد اقبال اعوان، مٹھہ ٹوانہ سے میاں کمال دین نون برادری کے ملک محمد حیات، خرم شہزاد، عمر حیات نون برادری، رانا ذیشان رانابرادری، خادی برادری، ککڑے برادری، ماہل برادر، اعوان برادری، درکھان برادر نے اپنی برادری اور ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے ملک وقوم کو تباہی و بربادی کے دہانے پر پہنچا کر مشکل حالات میں ڈال دیا ہے (ن) لیگ کی عوام دوست پالیسیاں ہی ملک و قوم کی جلاح کا ذریعہ ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
35سال سے محلہ حسین آباد کی مسجد کا تنا ز عہ حاجی شریف خان بلوچ نے ختم کروادیا
دو گروپوں کے درمیان جاری تھا تنازعہ امیدوار صوبائی اسمبلی حاجی شریف کی کوششوں سے گذشتہ روز حل ہو گیا دونوں گروپ آپس میں مسجد کی تعمیر اور دیگر امور پر متفقہو گئے اہل محلہ نے ان مثبت کوششوں کے نتیجہ میں مسجد میں ہی دعائے خیر دیتے ہوئے انتخابات میں حاجی شریف خان بلعچ کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا
اس موقع پر فضل کریم ، ملک مختار اعوان، سیٹھ محمد یوسف، ملک قیوم نائچ، ملک شہزادہ نائچ بھی موجود تھے حاجی شریف خان نے 20 ہزار روپے مسجد کی تعمیر کیلئے دیئے ان کی اس مثبت کوشش کو علاقع بھر میں خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے
جوہر آبا د( الیکشن سیل) 35 سال سے جاری محلہ حسین آباد کی مسجد کا تنازعہ حاجی شریف خان نے ختم کروادیا تفصیلات کے مطابق محلہ حسین آباد کی ایک مسجد کا تنازعہ جو پینتیس سال سے دہ گروپوں کے درمیان جاری تھا وہ تنازعہ امیدوار صوبائی اسمبلی حاجی شریف خان کی کوشش سے گذشتہ روز حل ہوگیا دونوں گروپ آپس میں مسجد کی تعمیر اور دیگر امور پر متفق ہو گئے جبکہ اہل محلہ نے ان مثبت کوششوں کے نتیجہ میں مسجد ہی میں دعائے خیر دیتے ہوئے انتخابات میں حاجی شریف خان بلوچکی مکمل حمایت کااعلان کیا اس موقع پر فضل کریم ،ملک مختاراعوان ،سٹیھ محمد یوسف ملک قیوم ،نائچ ،بھی موجود تھے ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مختلف برادریوں کی طرف سے میجرفصل عزیز ملک کی حمایت کا اعلان
ہمیں سیاسی کمروزسمجھنے والے خوش فہمیوں میں مبتلا ہو چکے ہیں انشاء اللہ انہیں گیارمئی کواپنی سیاسی حیثیت کا انداز ہو جائیگا
جوہرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )حلقہ پی پی 4سے آزادامیدوارمیجر فیصل عزیزاعوان نے کہا ہے کہ ہمیں سیاسی کمروزسمجھنے والے خوش فہمیوں میں مبتلا ہو چکے ہیں انشاء اللہ انہیں گیارمئی کواپنی سیاسی حیثیت کا انداز ہو جائیگانوشہرہ وادی سون دامن مہاڑکے مختلف مقامات انتخابی مہم کے دوران عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ان سیاسی فرعونوں سے نجات کا دن ہے انہوں نے کہا ہے کہ انشاء اللہ منتخب ہو کردامن مہاڑاوروادی سون میں ترقیاتی کا م ان کی سوچ سے بھی زیادہ کروں گا ،انہوں نے کہا ہے کہ عوام میرے ساتھ ہے اوران کی دعاوں سے منتخب ہوں گا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حلقہ70سے عوامی گروپ کے امیدوارسردارشجاع خان بلوچ کی انتخابی مہم زورشورسے جاری مختلف برادریاں شامل ہو رہی ہیں
پانچ سالوں میں حلقہ این اے 70کی گرنٹ حلقہ این اے 69میں اپنی مائینزپر سڑکیں بنوائیں اب حلقہ تھل کی غیور عوام ان کو کس منہ سے ووٹ دے عوامی حلقے
شبیر کالونی ۔ رمضان کالونی اعجاز کالونی ،نسیم کالونی ، سرفراز کالونی جوہرآباد گروٹ ،نواحی چکوک ، پیلوونیس ،آدھیکوٹ ،نور پور تھل کی مختلف سر کردہ برادریوں اور شخصیات نے شاکر بشیر کوالوداع کو خداحافظ کہہ دیا
جوہرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)حلقہ این اے70سے عوامی گروپ کے امیدوارسردارشجاع خان بلوچ کی انتخابی مہم زورشورسے جاری حلقہ این اے70سے نموادہو نیوالے شاکر بشیراعوان کوہمیشہ الوداع کہنے کا فیصلہ کر لیا تفصیلات کے مطابق شبیر کالونی ،جوہرآباد رمضان کالونی اعجاز کالونی ،نسیم کالونی ،گروٹ ،نواحی چکوک ، پیلوونیس ،آدھیکوٹ ،نور پور تھل کی مختلف سرکرہ برادریوں اور شخصیات کی جانب سے ملک شاکر بشیر اعوان کی بھرپور مخالفت اور عوامی گروپ کے آزاد امیدوار سردار شجاع محمد خان بلو چ کی حمایت کا اعلان کر دیاان شخصیات کا کہنا ہے کہ عوام نے 2008کے انتخابات میں ملک شاکر بشیر اعوان کو حلقہ این اے 70کی عوام نے اپنا نجات وہندہ سمجھ کر بھاری اکثریت سے کامیابی دلائی لیکن وہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران عوامی توقعات پر پورے نہیں اترسکے اور ہر موقع پر اپنوں کو نواز نے کی پالیسی پر گامزن رہے پانچ سالوں میں حلقہ این اے 70کی گرنٹ حلقہ این
اے 69میں اپنی مائینزپر سڑکیں بنوائیں اب حلقہ تھل کی غیور عوام ان کو کس منہ سے ووٹ دے جنہوں نے پانچ سالوں میں حلقہ تھل تعمیر وترقی کا کو ئی کام نہیں کیا تھل کی عوام سردار شجاع کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جوہر آباد ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) خوشاب کے حلقہ این اے 70اور پی پی 42پر تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنے والے نو عمر سیاستدان ملک گل اصغر بگھور اپنے علاقے تھل کے بعد اب پی پی 41میں بھی بری طرح ناکام ہو چکے ہیں اور پیسے کا بے دریغ استعمال کرنے کے باوجود بھی حلقہ میں کوئی بھی بڑا جلسہ نہیں کر پائے۔ کیونکہ کچھ عرصہ قبل گل اصغر بگھور نے چینج خوشاب کا نعرہ لگا کر عوام کو بے وقوف بنایا اور خوب شہرت حاصل کی جس کے اوپر کئی ماہ گزر جانے کے با وجود ابھی تک کوئی کام شروع نہیں ہوا اور نہ ہی عوام کو اس سے کوئی فائدہ ہوا اس لیے اب ان کے منہ سے نئے پاکستان کا نعرہ عوام نے چھین لیا ہے اور تحریک انصاف کے عہدیداران بھی ان کے جھوٹے وعدوں سے بخوبی واقف ہیں اس وہ سردار شجاع خان بلوچ کی انتخابی مہم میں کافی مصروف نظر آتے ہیں جس سے یہ توقع کی جارہی ہے کہ گل اصغر بھگور حلقہ این اے 70سے چند غیرسنجیدہ لوگوں کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو پائیں گے جب کہ اصل مقابلہ سر دار شجاع خان بلوچ اور مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے شاکر بشیر اعوان کے درمیان ہو گا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کسی سے گٹھہ جوڑ نہیں کر رہا الیکشن ڈنکے کی چوٹ پر لڑ رہا ہو ں محمود الحسن اعوان
پروپیگنڈ پھیلانے والوں نے گزشتہ د س سالوں میں حلقہ پی پی 39کی عوام کو مایوس کیا ہے اب وہ انجام کیلئے تیار ہیں ،آزاد امیدوار کا رنر میٹنگ میں خطاب
جو ہرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) حلقہ پی پی 39سے آزادامیدوار ملک محمود الحسن نے کہا ہے کہ کسی سے گھٹہ جوڑ نہیں کر رہا الیکشن ڈنکے کی چوٹ پر لڑ رہا ہوں عہ ایک کا رنر میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ پروپیگنڈ ہ پھیلانے والوں نے گذشتہ دس سالوں میں حلقہ پی پی 39کی عوام کو مایوس کیا ہے اب وہ انجا م کیلئے تیار رہیں انہوں نے نے کہا کہ حلقہ کے عوام اب منافقت اور ذاتی انتقام کی سیاست کرنیوالوں کو مسترد کر دیں گے انہوں نے کہا ہے کہ حلقہ کے عوام نے جس طرح مجھے پذیرائی بخشی ہے اس سے مخالفین کی راتوں کی نیندیں حرام ہو گئی اور وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں انہوں نے کہاہے کہ انشاء اللہ 11مئی کا سورج میری کامیابی کیا نوید لیکر طلوع ہو گا اور انشاء اللہ کامیاب ہو کر علاقہ میں ریکارڈترقیاتی کام کراوں گا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دس سال کی کارگردگی کی بنا پر عوام تیسری بار بھی اعتماد کرے گی ، جاوید اعوان
حلقہ میں رہ کر ریکارڈ ترقیاتی کا م کرائے ہیں ، کامیاب ہوکر تعمیر و ترقی کا عمل جاری رہے گا، امیدواران لیگ کا اظہار خیال
جوہرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 39 سے امیدوار ملک جاوید اقبال اعوان نے کہا ہے کہ ہم نے گزشتہ دس سالوں میں اپنے حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ہیں جس کی وجہ سے عوام میری کارگردگی سے پوری طرح مطمئن ہیں وہ پی پی 41 میں مختلف اجتماعات سے خطاب کر رہے تھے ملک جاوید اقبال اعوان نے کہا کہ دس سالہ کارکردگی کی بنا پر عوام تیسری بار بھی اعتماد کریگی اعر ان شاء اللہ 11 مئی کا سورج میر ی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہوگا انہوں نے کہا کہ مخالفین کو سوائے ذلت آمیز شکست کے اور کچھ ان انتخابات سے حاصل نہیں ہوگا ملک جاوید اقبال اعوان نے کہا کہ ان شاء اللہ تیسری بار کامیاب ہو کر تعمیر ترقی کا عمل جاری رکھوں گا اور ادھورے ترقیاتی منصوبوں کوپایہ تکمیل تک پہنچا کرحلقہ کو پاکستان کا مثالی حلقہ بنادوں گا اس موقع پر سینکڑوں افراد اور برادریوں نے ملک جاوید اقبال اعوان کی حمایت کا اعلان کردیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر ناصر حسین پر مقدمہ
ملزمان نے 12ساتھیوں کے ہمرا تقی رضا آہیر کے سامنے ناسولنگ اکھاڑ دی
جوہرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر)نواحی گاؤں دھپ سڑی میں بھتیجوں نے ناصر حسین ، ذاکر حسین ودیگر 12ساتھیوں کے ہمراہ تقی رضا آہیر کے گھر کے سامنے سے کندے پانی کی نالی اور سولنگ اکھاڑ دی، گلی میں لکڑیاں رکھ کر راستہ بند کر دیا گیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ پولیس تھانہ جوہرآباد نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ایف آئی آر کے مطابق دونوں فریقین کے مابین گھر کے سامنے گندے پانی کی نکاسی پر جھگڑا ہوا تھا ملزمان نے کَسی اور وَہولوں سے سیوریج کی نالی اور گلی میں موجود سولنگ توڑ دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جوہرآباد، وکیلوں کی ہڑتال جاری ، عوام ذلیل و خوار ہو گئے
ضلع کے دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے سائلین سارا دان بھوکے پیاسے واپس لوٹ چلے جاتے ہیں
جوہر آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن جوہرآباد نے سرگودھا نے لاہو ر ہائی کورٹ بینچ کا مطالبہ منوانے کیلئے مکمل ہڑتال کی کوئی بھی وکیل عدالتوں میں پیش نہیں ہوا جس کی وجہ سے دور دراز سے آنیوالے سائلوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بلوچ ٹوانہ اتحاد کے امید وار کامیاب ہونگے، صابر علی اعوان
سردار سجاع خان بلوچ، ملک خدا بخش ٹوانہ اور دیگر امیدوار شاندار کامیابی سے ہمکنار ہوں گے
جوہرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر) تھل کی ممتاز سماجی شخصیت صابر علی اعوان نے کہا ہے کہ بلوچ ٹوانہ اتحاد کے امیدواران این اے70،پی پی41اورپی پی 42پر شاندار کامیابی سے ہمکنا ر ہوں گے۔ وہ اخبار نویسوں سے بات چیت کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ سردار شجاع خان بلوچ پی پی 42 سے 65سے 70 ہزار ووٹ لیکر پی پی 41 میں داخل ہوں گے انہیں بے پناہ پذیرائی مل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کامیابی ان شاء اللہ ان کا مقدر ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈاکٹر عبدالقدیرخان چند روز میں خوشاب آئیں گے، جماعت اسلامی
جوہر آباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر) محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان آئندہ چند روز میں خوشاب شہر میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے یہ جلسہ جماعت اسلامی کے زیر اہتمام منعقد کیا جائے گا جلسے کا مقصد جماعت اسلامی کے حلقہ پی پی 41 کے امیدوار ملک تنظیرالحسن اعوان کی انتخابی مہم کو کامیابنانا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عمران 5مئی کو ضلع ضلع خوشاب آئیں گے، فضل جلیل خان
جوہرآباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان 5کو ضلع خوشاب میں بہت بڑے انتخابی جلسے عام سے خطاب کریں گے۔ پی ٹی آئی کے ضلعی پیس سیکرٹری فضل جلیل خان نے بتایا کہ چیئر مین عمران خان کی آمد کے سلسلہ میں انتظامات کو حتمی شکل دیناشروع کر دی ہے ۔ ضلعی قیادت کا کہنا ہے کہ اپنے لیڈر کا شاندار اور فقیدالمثال استقبال کیا جائیگا۔ انہوں نے بتایا کہ جلسہ کے مقام کا حتمی تعین کرنے کیلئے مشارورت جاری ہے جس کا اعلان جلد کر دیا جائیگا۔ عمران خان کے خوشاب آمد کی خبرسے تحریک انصاف کے کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور ضلع خوشاب میں الیکشن کی گہما گہمی میں تیزی آگئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
11مئی ملک میں خوشگوار تبدیلی کا دن ثابت ہوگا، ڈاکٹر خالد بشیر
عوام کھوکھلے نعروں اور جھوٹے وعدوں کے ذریعے سیاست کرنے والوں کو انکے انجام تک پہنچائیں اور عمران خان کی قیادت پر اعتما کریں
جوہرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر) حلقہ پی پی 41 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ڈاکٹر خالد بشیر اعوان نے کہا ہے کہ 11 مئی ملک میں خوشگوار تبدیلی کا دن ثابت ہوگا انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف تبدیلی کی علمبردار جماعت ہے اور اب پاکستان میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے انہوں نے کہا کہ قائد تبدیلی عمران خان کو جس طرح ملک بھر سے عوام نے پذیرائی دی ہے اس سے بڑی بڑی سیاسی جماعتیں سوچ میں پڑ گئیں ہیں ساور ان کی راتو کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں انہوں نے کہا کہ حلقہ پی پی 41 کو گزشتہ دس سالوں سے نظر انداز کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے عوام پسماندگی کا شکار ہیں انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ کانیابی حاصل کر کے اپنے حلقہ کو ماڈل بنادوں گا انہوں نے کہا کہ عوام کھوکھلے نعروں اور جھوٹے وعدوں کے ذریعے سیاست کرنے والوں کو انکے انجام تک پہنچائیں اور عمران خان کی قیادت پر اعتماد کریں انہوں نے کہا کہ 11مئی پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی اور پاکستان میں تبدیلی کا دن ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حلقہ پی پی 39 ڈاکٹر نعیم صادق کا الیکشن لڑنا خوش آئند ہے،ملک گل جہان اعوان
انکی وادی ء سون اور دامن مہاڑ کی عوام کیلئے بے پناہ خدمات ہیں عوام انکی کامیابی کیلئے اپنا بھرپور کردار اداکرے
جوہر آباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل خوشاب کے ملک گل جہان اعواننے کہا کہ حلقہ پی پی 39سے ڈاکٹر نعیم صادق کا الیکشن لڑنا خوش آئند ہے،وہ اخبار نویسوں سے بات چیت کر رہے تھے کہ انہوں نے کہا کہ انکی وادو سون اور دامن مہاڑ کی عوام کیلئے بے پناہ خدمات ہیں عوام انکی کامیابی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے ملک گل جہان اعوان نے کہا کہ یہ حلقہ کے عوام کی خوش قسمتی ہی ہے کہ انہیں ڈاکٹر نعیم صادق کی شکل میں ایک ایماندار، پڑھالکھا، دیانتدار،اور عوام کے درد کو سمجھنے والا امیدوار ملا ہے اور انشاء اللہ ہم اور حلقہ کی عوام ان کی کامیابی کیلئے بھر پورکردار ادا کرتے ہوئے انہیں کامیابی سے ہمکنار کرائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مہر محمد رمضان عابد عمرہ شریف کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس لوٹ آئے ہیں
جوہرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر) پرائمری ، ایلیمینٹری ٹیچر ایسوسی ایشن پنجاب کے صوبائی چیئر مین آئی ٹی الیکشن بورڈ اور گورنمنٹ ٹیکنیکل ماڈل ہائی سکول جوہرآباد کے ای ایس ٹی ڈاکٹر مہر محمد رمضان عابد عمرہ شریف کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس لوٹ آئے ہیں اساتذہ راہنماؤں شکیل احمد چوہدری، ارشدبلوچ، رانا عبدالرحمٰن، ملک امداد حسین، چوہدری محمد سلیم اختر،چوہدری محمد اشرف، ریاض بیگ، پی ٹی محمد اقبال نے ڈاکٹر محمد رمضان عابد کو مبارکباد دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میرے حلقے کے ووٹر ہی میرے سپورٹر ہیں ، محترمہ سمیرا ملک
ہمارے آباؤ اجداد نے مسلم کے شانہ بشانہ چل کر پاکستان بنایا تھا اور آج ہم سب نے ملکر مسلم لیگ کا ساتھ دیکر ملک پاکستان کو بچانا ہے محترمہ سمیرا ملک نے کہا کہ آج معاشی طور پر ہمارا ملک کمزور ہوچکا ہے پوری قوم کی نظریں میاں نواز شریف پر لگیں ہیں
اس موقع پرامیدوار صوبائی اسمبلی ملک جاوید اعوان، ڈاکٹر ناصر خان اور ملک عبدالرحمٰن نے بھی خطاب کیا بکھوال برادری، کہو برادری، کنیرے برادری،کلیال برادری اور کورے برادری نے ہزاروں ساتھیوں سمیت محترمہ سمیرا ملک اور ملک جاوید کی حمایت کا اعلان کر دیا
جوہرآباد (الیکشن سیل) محترمہ سمیرا ملک امیدوار قومی اسمبلی نے اوچھالی میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے حلقہ کے ووٹر ہی میرے سپورٹر ہیں میرے کمپین میرے حلقہ کے عوام کر رہے ہیں میں نے ہمیشہ عوام کی طاقت سے اپنے حریفوں کو شکست سے دو چار کیا انہوں نے کہا کہ ہمارے آباؤ اجداد نے مسلم کے شانہ بشانہ چل کر پاکستان بنایا تھا اور آج ہم سب نے ملکر مسلم لیگ کا ساتھ دیکر ملک پاکستان کو بچانا ہے محترمہ سمیرا ملک نے کہا کہ آج معاشی طور پر ہمارا ملک کمزور ہوچکا ہے پوری قوم کی نظریں میاں نواز شریف پر لگیں ہیں اس موقع پرامیدوار صوبائی اسمبلی ملک جاوید اعوان، ڈاکٹر ناصر خان اور ملک عبدالرحمٰن نے بھی خطاب کیا بکھوال برادری، کہو برادری، کنیرے برادری،کلیال برادری اور کورے برادری نے ہزاروں ساتھیوں سمیت محترمہ سمیرا ملک اور ملک جاوید کی حمایت کا اعلان کر دیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوجوانان توحید و سنت نے محترمہ سمیرا ملک کی حمایت کا اعلان کر دیا،
مسلم لیگ ن حلقہ این اے 69 کی امیدوار محترمہ سمیرا ملک اور دیگر تمام حلقوں میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا ہے
میاں نواز کی قیادت میں ناقابل تسخیر تبدیلی آئے گی مولاناعبدالواحد نے محترمہ سمیرا ملک اور تمام امیدواروں کی کامیابی کیلئے دعا کی
جوہرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر) نوجوان توحید و سنت ضلع خوشاب کے امیر مولانا محمد الیاس اعوان نے اور نائب امیر محمد احسان بوڑانہ نے متفقہ طور پر اور اجتماعی احباب کے مشورہ سے مسلم لیگ ن حلقہ این اے 69 کی امیدوار محترمہ سمیرا ملک اور دیگر تمام حلقوں میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کردیا الاعوان ٹاؤن مسجد رحمانیہ میں پریس کانفرنس کرئے ہوئے کہا کہ ہماری جماعت مسلم لیگ ن کو پورے ضلع میں بھرپور سپورٹ کرے گی اور این ٹی ایس کے جہاں بھی ہمارے کارکنان ہیں بھرپور طور پر انتخابی مہم چلائیں گے اس موقع پر ملک شاکربشیر اعوان امیدوار قومی اسمبلی نے تمام اراکین قومی و صوبائی امیدواروں کی جانب سے نماندگی کی، شاکر بشیر اعوان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم انشاء اللہ جماعت کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کریں گے اور نوجوانان توحید و سنت کے ہر ممبر کیلئے ہمارے دروازے کھلے ہیں مسلم لیگ ن ہی ایسی جماعت ہے جو ملک کو موجودہ بحران سے نکال سکتی ہے میاں نواز شریف کی قیادت میں ماقابل تسخیر تبدیلی آئے گی مولانا عبدالواحد نے محترمہ سمیر ا ملک اور تمام امیدواروں کی کامیابی کیلئے دعا کی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عمران خان نوجوان نسل کو گمراہ کر رہا ہے ، شہباز شریف
زر بابا اور چالیس چور عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں، پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان پیپلز پارٹی ایک ہی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں اگر یہ لوگ اقتدار میں آگئے تو سیلاب کے دنوں میں آپ کو اکیلا چھوڑ دیں گے
پنجاب میں مسلم لیگ ن پر بالخصوص مجھ پر ایک پیسا بھی کرپشن کا ثابت ہوجائے تو عوام کا ہاتھ میرا گریبان ہوگا، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب، جلسہ سے سمیر ا ملک ،شاکر بشیر اعوان اور دیگر نے بھی خطاب کیا
جوہر آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر) خدارا ضلع خوشاب کے عوام 11مئی کو ووٹ تقسیم نہ ہونے دیں ورنہ ہم حکومت نہیں بنا سکیں گے ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف نے خوشاب میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ 70ارب روپے کی لاگت سے ضلع خوشاب میں ترقیاتی کام کروائے اور آئندہ بھی ضلع کے عوام کو مایوس نہیں کروں گا۔ انہوں ن کہا کہ عمران خان نوجوان نسل کو گمراہ نہیں کر سکتا۔ انشاء اللہ 11مئی کو عوام شیر پر مہر لگا کر میاں نواز شریف کامیاب کر وائیں گے جس کی وجہ سے ملک اندھیروں سے نکل کر روشنیوں میں داخل ہو جائے گا۔ اور بجلی ، گیس، پانی عوام کو میسر ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ منتخب ہو کر بارانی یونیورسٹی خوشاب کا قیام عمل میں لانا میرے ذمہ داری ہوگی۔ میاں نواز شریف نے مزید کہا کہ رز بابا اور چالیس چور عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں ، پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان پیپلز پارٹی ایک ہی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں اگر یہ لوگ اقتدار میں آگئے تو آپ لوگوں کو سیلاب کے دنوں اکیلا چھوڑ دیں گے میں نے مشکل دور میں ہمیشہ عوام کا ساتھ دیا اور اس وقت دیا جب عوام سیلاب سے تنگ زندکی گزارنے پر مجبور تھے اور مخالفین اپنے محالات ، لندن اور انگلینڈ میں رہے۔اگر پنجاب میں مسلم لیگ ن با لخصوص مجھ پر کرپشن کا ایک پیسہ بھی ثابت ہو جائے تو عوام کا ہاتھ ہوگا اور میرا گریبان ہوگا۔قبل ازیں محترمہ سمیرا ملک، ڈاکٹر غوث محمد نیازی اور شاکر بشیر اعوان نے بھی جلسہ عام سے خطاب کیا جبکہ جلسہ عام میں ملک محمد آصف بھا،ملک وارث کلو، ملک جاوید اعوان، اور ملک کرم الٰہی بندیال اپنے اہل حلقہ کے کارکنان کے ہمراہ پینڈال میں آئے۔ یاد رہے کہ منعقدہ جلسہ عوامی جوش و خروش دیکھنے میں نہیں آیا اور ضلع خوشاب کے عوام اپنے گھروں سے نکل کر جلسہ گاہ تک لانے میں کامیاب ہو سکے۔ سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق جلسہ ناکام ہوا، کیونکہ میانوالی سرگودھا روڈ عوام کے رش کی وجہ سے ایک منٹ کے لئے بھی بند نہ ہو سکا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیر آف گولڑہ شریف نے حاجی شریف خان کی حمایت کا اعلان کر دیا
تمام مُریدین امیدوار حلقہ پی پی 41 کی بھرپور مہم چلائیں، صاحبزادہ پیر معین الحق گیلانی کا تحریری حکم نامہ
جوہر آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر) پیر آف گولڑہ شریف صاحبزادہ پیر معین الحق گیلانی نے امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 41 حاجی شریف خان بلوچ کی حمایت کا اعلان کر دیا انہوں نے اپنے پیغام میں اپنے مریدین کو حکم دیا کہ وہ حاجی شریف خان بلوچ کو ووٹ دیں اور انکی بھرپور انتخابی مہم چلائیں پیر آف گولڑہ شریف نے یہ حکم تحریری طور پر دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خوشاب کی سیاست کا پانسہ پلٹ گیا ؛بھٹی، خواجہ ، شیرازی، دیڑا، ربانی اور جوڑا برادری نے حمایت کا اعلان کردیا
خوشاب کے محلہ رجب والا میں بھی حاجی شریف نے سیاست کا پانسہ پلٹ دیااور بھٹی برادری، خواجہ برادری،شیرازی برادری، جوڑا برادری، دیڑا برادری اور ربانی برادری نے امیدوار صوبائی اسمبلی حاجی شریف خان بلوچ کی حمایت کا اعلان کردیا مَنوں پھول نچھاور کئے گئے اور ہزاروں افراد نے ان کا شاندار استقبال کیا
اس موقع پر بھٹی برادری کے نسیم اعجاز بھٹی، فیصل بھٹی، با با جعہ بھٹی،خواجہ برادری کے خواجہ فیصل الطاف، خواجہ سکندر الطاف اور خواجہ شعیف، جوڑا برادری کے محمد زبیر جوڑا ، ادریس جوڑا، دیڑا برادری کے ملک طارق دیڑا، مظہر دیڑا، منیر دیڑا، نے اپنی برادریوں اور ساتھیوں سمیت حاجی شریف خان بلوچ کی مکمل حمایت کا اعلان کر تے ہوئے کمپین چلانے کا اعلان کیا
جوہر آباد( الیکشن سیل) خوشاب کے محلہ رجب والا میں بھی حاجی شریف نے سیاست کا پانسہ پلٹ دیا اور بھٹی برادری،خواجہ برادری، شیرازی برادری، جورا برادری، دیڑابرادری اور ربانی برادری نے امیدوار صوبائی اسمبلی حاجی شریف خان بلوچ کی حمایت کا اعلان کردیا منوں پھول نچھاور کئے گئے اور ہزاروں افراد نے ان کا استقبال کیا اس موقع پر بھٹی برادری کے نسیم اعجاز بھٹی، فیصل بھٹی، با با جعہ بھٹی،خواجہ برادری کے خواجہ فیصل الطاف، خواجہ سکندر الطاف اور خواجہ شعیف، جوڑا برادری کے محمد زبیر جوڑا ، ادریس جوڑا، دیڑا برادری کے ملک طارق دیڑا، مظہر دیڑا، منیر دیڑا، نے اپنی برادریوں اور ساتھیوں سمیت حاجی شریف خان بلوچ کی مکمل حمایت کا اعلان کر تے ہوئے کمپین چلانے کا اعلان کیا اس موقع پر پی پی 41 حاجی شریف خان بلوچ نے اپنے خطاب میں کہا کہ انشاء اللہ منتخب ہو کر عوام کی تقدیر بدل دوں گا اس موقع پر ہزاروں افراد موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سمیراملک نے پی پی 40 میں پانسہ پلٹ دیا
اپنے تمام حامیوں کو بندیال کو ووٹ دینے کی ہدایت کردی اصولی سیاست کرتے ہیں منافقت پسند نہیں
جوہرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر) سمیرا ملک نے پی پی 40میں پانسہ پلٹ دیا ہے انہوں نے اپنے مقام حامیوں کو (ن)لیگ کے نامزد امیدوار کرم الٰہی بندیال کو ووٹ دینے کی ہدایت کی ہے انہوں نے دھمن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اصولی سیاست کرتے ہیں منافقت ہمیں پسند نہیں بندیال کو سمیرا ملک کی یہ کمک پہنچنے سے پی پی 40 کا سیاسی نقشہ بدل گیا ہے اور بندیال کی کامیابی یقینی ہووگئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عوام اپنے ووٹ سے خدمت کرنیوالے نمائندے منتخب کریں ،دلدار خان
10 سال حلقہ پی پی 41 میں انتقامی سیاست کرنیوالوں کا دور رہا
جوہرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر) صدر بارایسوسی ایشن خوشاب دلدار خان بلوچ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ کھوٹے اور کھرے کے فرق کو جاننے کیلئے عوام اپنے ووٹ کا استعمال کریں کہ عوام کی خدمت کرنیوالے نمائندے منتخب ہوسکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی گروپ کے امیدواران ملک خدا بخش ٹوانہ،سردار شجاع خان بلوچ اور حاجی شریف خان بلوچ کے اعزازمیں رمضان کالونی جوہرآبادمیں منعقد اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر عبدالستار اوڈ نے سپاسنامہ پیش کیا اور ملک محمد احسان ٹوانہ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اپنے ناظمیت میں رمضان کالونی دونوں نعمتوں سے نوازا عبدالستار نے کہا کہ رمضان کالونی کی اوڈ برادری عوامی گروپ کے نامزد کردہ امیدواروں سردار شجاع خان بلوچ این اے 70 اور پی پی 41 کے امیدوار حاجی شریف خان بلوچ کو 11مئی کے دن کامیاب کروائیں گے اس موقع پر ملک خالد اعوان اور شہزاد ظہور آہیر نے کہا کہ 10سالہ دور میں قبضہ گروپ نے عوام کی زندگی اجیرن کردی تھی۔ اس موقع پر پی پی 40 سے امیدوار حاجی صالح محمد گنجیال بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چور موٹر سائیکل لے اڑے
جوہرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر) نامعلوم چور جوہرآبادکے شہری اورنگزیب کا نیا قیمتی موٹر سائیکل لے اڑے تفصیلات کے مطابق اورنگزیب نے اپنا موٹر سائیکل نمبر کے بی کے 2345 سکول کے سامنے کھڑا کر کے اندر گیا، جب واپس آیا تو چور موٹر سائیکل لے اڑے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عوام روائتی سیاستدانوں سے تنگ ہیں عوامی خدمت میر ا عظیم مشن ہے، بہادر خان
سابقہ نمائندوں نے اس حلقہ کے عوام کے ساتھ زیادتی کی اب وہ ناکام ہونگے ،حلقہ کے عوام میر ا سرمایہ ہیں
11مئی کو لالٹین کی کامیابی حلقہ کے عوام کی کامیا بی ہے ۔گذشتہ 10سال سے مسلط نمائندوں نے عوام کی کوئی خدمت نہیں کی، حاجی عمر خان
وہ رحمان کالونی ،اسلام پورہ ،آصف کالونی میں مختلف اجتماعات سے بہادر خان کا خطاب متعدد برادریوں نے ان کی حمایت کا اعلان کیا ۔
جوہر آباد (نمائندہ خصوصی) صوبائی حلقہ پی پی 41 سے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار بہادر خان نے کہا ہے کہ عوام کو بے وقوف بنانے والے ووٹ لینے کے خواہش مند ناکام ہونگے کیونکہ گزشتہ 10سالوں سے اس حلقہ پر مسلط نمائندوں نے عوام کی کوئی خدمت نہیں کی عوامی خدمت ہی میری سیاست کا منشور ہے وہ رحمان کالونی ،اسلام پورہ، ہڈالی،آصف کالونی،رونق پورہ، غریب کالونی اور علی ٹاؤن سمیت مختلف انتخابی جلسوں سے خطاب کر رہے تھے بہادر خان نے کہا کہ عوام کو سبز باغ دکھانے والوں کو شکست کے سوا اور کچھ حاصل نہ ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی جس کا نا م عوامی نیشنل پارٹی ہے وہ غریبوں کی پارٹی ہے جس نے جمہوریت کی مضبوطی کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دیں اب حلقہ کے عوا م سچے اور کھرے نمائندے کا انتخاب کرنے کے لئے با شعور ہیں کیونکہ حلقہ بھر میں میری بھڑتی ہوئی عوامی مقبولیت سے وہ پریشان ہیں اور 11مئی کو حلقہ کے غریب عوام لالٹین پر مہر لگاکر مجھے کامیابی دلائیں گے اس موقع پر یونین کونسل 59ایم بی کیلئے اے این پی کے نمائندوں کی نامزدگی کی گئی جس میں سائیں ظفر اقبال خان صدر ، چوہدری یوسف 35والا نائب صدر، اور سائیں شہباز گِل کو جنرل سیکرٹری نامزد کیا گیا اس موقع پر مسیحی برادری کے سربراہ سائیں شہباز گل ، سائیں ظفر اقبال خان،چوہدری یوسف مسیح، سُجاول محمد خان، اور چوہدری یوسف 35والا نے اے این پی کے نامزد امیدوار بہادرخان کی حمایت کا اعلان کیا اس موقع پر مسیحی برادری کے سربراہ سائیں شہباز گل نے کہا کہ مسیحی برادری اے این پی کے امیدوار بہادر خان کی کامیابی کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے اور ان کو حلقہ بھر سے واٖضع اکثریت سے کامیابی دلوائیں گے کیونکہ بہادر خان کا انتخاب حلقہ کے مفاد میں ہے اور انکی بڑھتی ہوئی عوامی مقبولیت سے ان کے حریف انتہائی تز بزب کا شکار ہیں اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر الحاج عمر خان نے کہا کہ لالٹین کی کامیابی حلقہ پی پی 41کے عوام کی کامیابی ہے اور اگلے انتخابات میں اس حلقہ سے مسیحی برادری اے این پی کے ٹکٹ پر انتخاب لڑے گی کیونکہ یہ پارٹی عوام میں مقبول جماعت ہے جس کی جڑیں عوام میں ہیں اس موقع پر ضلعی صدر اے این پی خوشاب ملک ثناء اللہ اعوان نے کہا کہ کامیاب جلسوں سے یہ ثابت ہوچکا ہے کہ عوام عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار بہادر خان کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے اور انکی بڑھتی ہوئی مقبولیت مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہی ان شاء اللہ 11مئی کو لالٹین کے نشان پر مہر لگا کر عوام ہمارے امیدوار کی کامیابی کو یقینی بنائیں گے اس موقع پر رحمٰن کالونی، اسلام پورہ ، چھ چک ، علی ٹاؤن، آصف کالونی سینکڑوں افراد اور مسیحی برادری نے بہادر خان کے حق میں دعائے خیر دی وہ جب اپنے حلقہ ء انتخاب میں پہنچے تو عوام نے ان کا فقید المثال استقبال کیا اور ان پرمنوں پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ہر طرف لالٹین لالٹین کی کامیابی کے لئے مٹھائیاں تقسیم کیں فضا میں کبوتر چھوڑے گئے بہادر خان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی ان کی پوزیشن مضبوط ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چپھڑ شریف میں ملک جاوید اعوان گروپ کا صفایا ، درجنوں برادریوں نے امیر مختار سنگھا کی حمایت کا اعلان کر دیا
سابقہ الیکشن میں جاوید کو سپورٹ کیا لیکن انہوں نے ہمیں مایوس کر دیا ، میاں عنایت اللہ ، میاں سلیم اللہ ، میاں احمد بخش
اس حلقہ میں صرف سابق ایم این اے ملک نعیم خان نے ترقیاتی کام کرائے ،امیر مختارسنگھا کی کامیابی یقینی ہے
سابق کونسلر یونین کونسل وہیر ملک احمد نواز دربال نے سمیر ا اور جاوید کو چھوڑ کر عمر اسلم ، مختار سنگھا کی حمایت کا اعلان،
جوہر آباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر)یونین کونسل کنڈ کے گاؤں چپھڑ شریف کی معروف سماجی و سیاسی شخصیات میاں عنایت اللہ، میاں سلیم اللہ اور میاں احمدبخش سمیت درجنوں برادریوں نے جاوید اعوان گروپ کو چھوڑ کر پی ٹی آئی کے امیدوار صوبائی حلقہ پی پی 39 ملک امیر مختارسنگھا کی مکمل سپورٹ کا اعلان کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے میاں عنایت اللہ نے کہا کہ ہمارے گروپ نے گزشتہ الیکشن میں ملک جاوید اعوان کو سپورٹ کیا تھا لیکن انہوں نے اس حلقہ اور بالخصوص اہلیان چپھڑ شریف اور یونین کونسل کنڈ کو پسماندہ رکھا، معززین علاقہ نے کہا کہ امیر مختار سنگھا نوجوان قیادت ہیں اور چونکہ ملک نعیم خان کے سیاسی شاگرد ہیں انکو سپورٹ کرنے کا فیصلہ حلقہ کے عوام کی حقیقی ترجمانی کا ثبوت ہے اور انشاء اللہ 11مئی کو اہلیان چپھڑ شریف امیر مختار سنگھا کو واضع اکثریت سے کامیاب کرائیں گے دریں اثناء سابق کونسلر یونین کونسل وہیر ملک احمد نواز دربال نے این اے 69 سے امیدوار ملک عمر اسلم اعوان اورصوبائی حلقہ پی پی 39سے امیر مختار سنگھا کی مکمل حمایت کا اعلان کیا، انہوں نے یہ اعلان اپنی برادری سے مشاورت کے بعد کیا اور کہا کہ اہلیان دامن مہاڑ کے عوام ملک عمر اسلم اعوان اور امیر مختار سنگھا کو یونین کونسل کنڈ اور یونین کونسل وہیر جنوبی سے واضع اکثریت سے کامیابی دلوائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عوام اگر خود مختار ہوجائیں تو غلامی کی زندگی سے آزادی مل سکتی ہے، فیصل عزیز ملک
حلقہ کے آزمودہ سیاستدانوں کا 11 مئی کو عوام احتساب کر کے حقیقی جذبہ رکھنے والوں کو منتخب کریں،
ماضی کے منتخب نمائندوں نے دامن مہاڑ اور وادیء سون کے عوام کو پسماندہ رکھا ڈولپمینٹ کے نعرے جھوٹے ہیں
حلقہ کے عوام نے میرے حق میں فیصلہ دے دیا کرپٹ سیاستدان سیاسی ریلے میں بہہ جائیں گے ، رب نواز گھر پڈا
امیدوار پی پی 39فیصل عزیز کا خالق آباد کنڈ وہیر بٹے والا ، نورے والا، ناڑا میں خطاب ، مختلف برادریوں نے حمایت کا اعلان کردیا۔
جوہرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)صوبائی حلقہ پی پی 39سے آزاد امیدوار فیصل عزیز ملک نے کہا ہے کہ کرپٹ سیاستدان جھوٹے اوردلفریب وعدوں سے عوام کو بے وقوف نہیں بناسکتے، عوامی خدمت کا جذبہ لیکر سیاسی میدان میں اترا ہوں اور منتخب ہو کر اس حلقہ کی پسماندگی کو ختم کرنا میرا عظیم مشن ہوگا اور اس مشن کی تکمیل کے لئے حلقہ بھر کے عوام کی مجھے حمایت حاصل ہے وہ اپنے حلقہ انتخاب میں کنڈ، خالق آباد، بٹے والا کٹھوائی، کھوڑا اور دیگر مقامات پر مختلف عوامی اجتماعات سے خطاب کر رہے تھے فیصل عزیز ملک نے کہا کہ میرے انتخابی حلقہ میں عوام کی بڑھتی ہوئی میرے ساتھ شمولیت سے میرے محالفین کو پریشانی ہے کیونکہ اس حلقہ میں گذشتہ 10سالوں سے مسلط نمائندوں نے عوام کیلئے کوئی بھی کام نہیں کروایا، دامن مہاڑ اور وادی سون کے عوام کو پسماندگی کی دلدل میں دکھیلئے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑی، فیصل عزیز ملک نے کہا کہ کامیاب ہو کر عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرونگا،اب عوام کھوکھلے نعرے لگانے والے سیاستدانوں کا احتساب کرے گی، اور اگر اللہ تعالیٰ نے کامیابی سے ہمکنار کیا تو حلقہ بھر میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دوں گا۔اس موقع پر گھرپڈا، اعوان، شیخ، موچی،کورے اور دیگر برادریوں نے فیصل ملک عزیز کی حمایت کا اعلان کیا، اس موقع پر ملک رب نواز اعوان کنڈ نے اپنی پوری برادری سمیت ان کے حق میں دعائے خیر دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مٹھہ ٹوانہ کی شلولی برادری نے اُن خبروں کی تردید کر دی کہ اس برادری نے محترمہ سمیرا ملک کے مخالف کی حمایت کی ہے
شلولی برادری نے محترمہ سمیرا ملک کے ساتھ چلنے کا عزم اور انکی اپنی تمام برادریوں اور ساتھیوں نے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔
مٹھہ ٹوانہ کی شلولی برادری طویل عرصہ سے محترمہ سمیرا ملک کے گروپ سے وابستہ ہے اور شلولی برادری محترمہ سمیرا ملک نے ہمیشہ اپنے خاندان سے تعبیر کیا ہے
جوہرآباد (الیکشن سیل) مٹھہ ٹوانہ کو اہم سیاسی شخصیات اور شلولی برادری کے سابق کونسل حاجی احمد خان شلولی، سابق کونسلر ملک عبدالرحمٰن شلولی ،سابق کونسلرحاجی خان شلولی نے اب خبروں کی سختی سے تردید کی ہے کہ انہوں نے محترمہ سمیرا ملک کے مخالف کی حمایت کی ہے انہوں نے ہنگامی پریس کانفرنس میں کہا کہ مٹھہ ٹوانہ کی شلولی برادری طویل عرصہ سے محترمہ سمیرا ملک کے گروپ سے وابستہ ہے انہوں نے کہا کہ شلولی برادری کو محترمہ سمیرا ملک نے ہمیشہ اپنے خاندان سے تعبیر کیا ہے اس گروپ کے ساتھ غیر متزلزل سیاسی وابستگی کو توڑنا ناممکن ہے ہم محترمہ سمیرا ملک کے ساتھ ہیں اور ان کی بھرپور انداز میں کمپین کر رہے ہیں اس موقع پر ملک نعیم شلولی، ڈاکٹر حاجی محمد سرفرازشلولی، ملک حافظ گل جہان شلولی، رسالدار ملک حاجی محمد خان شلولی،ملک سید رسول شلولی، ملک عطا محمد شلولی،ملک حاجی حسین شلولی، حاجی محمد نواز شلولی، ملک نذر محمد شلولی،ملک محمد احسان شلولی، حاجی امیر شلولی، ملک محمد فیروز شلولی، حاجی محمد جان شلولی، ملک محمد قاسم شلولی،ملک غلام محمد شلولی، حاجی محمد خان شلولی اور ملک محمد اشرف شلولی بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محترمہ سمیرا ملک کی وادی سون میں بہت مضبو ط پوزیشن، مخالفین امیدوار بوکھلاہٹ کا شکار
حلقہ این اے 69 کی اہم شخصیات اور برادریوں نے محترمہ سمیر ا ملک کی حمایت کے ساتھ ساتھ خود انتخابی مہم چلانے کا فیصلہ کر لیا
ریٹائرڈکرنل ملک اقبال،ریٹائرڈ کرنل عطاء محمد، ملک قیوم ایڈووکیٹ ، ملک اسلام، ملک فاروق، جڑوال برادری،کھٹڑ برادری،رانا برادری، قطبال برادری، شکر کوٹ کی لوہار برادری،
محمد خالد سیالوی، صوبیدار صالح محمد،صوبیدارخادم حسین، نون برادری، دیرے برادری، شمے برادری، میانہ برادری،نوشہرہ کی گھاڑو برادری، کفری کے محمدعثمان پنڈوال برادری، بھٹو کالونی ، لیبر کالونی،
محمد اعجاز گھاڑو ،عابد گھاڑو،محمد ایوب لطفیال برادری، ملک اختر لطفیال، مردوال سے سابق کونسلر محمد علی، امیر حیدر باکھا، محمدعلی ایڈووکیٹ، ملک محمد امیر مجفری،سیٹھ محمد جہانگیر، ڈاکٹر محمد سرور، محمدشیر افضل اور دیگر ساتھیوں اور برادریوں کے ساتھ محترمہ سمیر ملک اور جاوید اعوان کی حمایت کا اعلان کردیا
جوہر آباد(الیکشن سیل) محترمہ سمیر ا ملک کے دادی سون میں طوفانی دوروں نے مخالفین کی چھٹی کرادی این اے69کی ایم شخصیات اور برادریوں نے محترمہ سمیرا ملک کی حمایت کا اعلان کردیا ان میں ڈاکٹر شاہ محمد علوی سوڈھی جے والی، محمد دلدار سوڈھی کے ہی کرنل (ر) عطا محمد، (ر) کرنل ملک اقبال،رانا برادری، قطبال، درینہ ، آرائیں برادری، ملک قیوم ایڈووکیٹ ، ملک اسلام، ملک فاروق، جڑوال برادری،کھٹڑ برادری، شکر کوٹ کی لوہار برادری،محمد خالد سیالوی، صوبیدار صالح محمد،صوبیدارخادم حسین، نون برادری، لکھی برادری، ویرے برادری، شمے برادری، میانہ برادری،نوشہرہ کی گھاڑو برادری، کفری کے محمدعثمان پنڈوال برادری، بھٹو کالونی ، لیبر کالونی، محمد اعجاز گھاڑو ،عابد گھاڑو،محمد ایوب لطفیال برادری، ملک اختر لطفیال، مردوال سے سابق کونسلر محمد علی، امیر حیدر باکھا، محمدعلی ایڈووکیٹ، ملک محمد امیر مجفری،سیٹھ محمد جہانگیر، ڈاکٹر محمد سرور، محمدشیر افضل اور دیگر ساتھیوں اور برادریوں کے ساتھ محترمہ سمیر ملک اور جاوید اعوان کی حمایت کا اعلان کردیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہمار ے مخالفین ہر حکومت کا حصہ رہنے کے باوجود عوام کے لئے کچھ نہ کر سکے سردارسجادخان بلوچ
جوہرآباد(نمائندہ خصوصی) سجادخان بلوچ نے کہا ہے کہ میاں شہباز شریف کا خوشاب میں ہونے ولا شو فلاپ ہونے سے ثابت ہوگیا ہے کہ ضلع خوشاب کبھی مسلم لیگ ن کا گڑھ نہیں رہا، عوام نے جلسہ میں شرکت نہ کر کے مسلم لیگ ن کے دعووں اور کارکردگی کا پول کھول دیا ، وہ غریب کالونی میں ایک جلسہ سے خطاب کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ عوام نے ہمیشہ پیپلز پارٹی پر اعتماد کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے نمائندوں ہمیشہ بھاری اکثریت سے کامیاب کرایااور پیپلز پارٹی کے منتخب عوامی نمائندوں نے بھی عوام کی خدمت اپنا فرض سمجھ کر کی اور عوام کی خوشی اور غم میں ہمیشہ شریک ہے۔ پیپلز پارٹی نے اپنے دور اقتدار میں ملک بھر میں دیہاتوں تک بجلی ، سوئی گیس سڑکیں، سینکڑوں اسکولز کی عمارتیں ، جدید اعلاج کیلئے بڑے ہسپتال، ہزاروں بے روزگار نوجوانوں کو سرکاری ملازمتوں کے علاوہ لاکھوں غریب خواتین کو ہر ماہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت معاوضہ غریب خواتین میں مفت سرکاری زمینوں کی تقسیم ، پاکستان وطن کارڈ کے علاوہ اربوں روپے کے ریکارڈ عوامی خوش حالی کے منصوبے مکمل کر کے عملی خدمت کا ثبوت دیا جب کہ ہمار مخالفین ہر حکومت کا حصہ رہنے کے باوجود عوام کے لئے کچھ نہ کر سکے انہوں نے کہا کہ11مئی کو ایک بار بھی غریب عوام کی حکومت برسراقتدار آکر ملک میں تعمیر و ترقی اور غریبوں کی فلاح کا مشن جاری رکھے گی۔ اس موقع پر سابق ضلعی صدر حاجی ظل حسنین ،زوار محمد حسین، اللہ یار سابق ممبر ضلع کونسل نے بھی خطاب کیا اور اپنی برادری و اہلیان کالونی نے پیپلز پارٹی کے امید وار سردار سجاد خان بلوچ کے حق میں دعائے خیر دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یونین کو نسل نلی کی فضلال برادری نے جاوید اعوان محترمہ سمیراملک کی حمایت کا اعلان
شامل ہونے والوں میں سابق ممبر حاجی عالم خان ،ملک نواز مظفردے،ملک غلام شبیر،ملک عمرداز،حاجی نذیر فضلال ،ملک شیرافضل فضلال ،ملک منیرفضلال ،ملک فروزفضلال ،،ملک خان فضلال ،اْستاد رب نواز فضلال ،ملک حیات فضلال ،ملک شہبازفضلال ،ملک منصب دار ،علی محمد جس ،شبربازجس،ممتازجس ،ملک خلاص جس ،ملک آصف فضلال ،ملک امیرباز ،ملک شریف ،ملک خان سلطان دا،صوبیدارغلام حسن ،حاجی احمد مدنی ،محبوب حاجی مقبول حاجی ملک صدام ،ملک خضرحیات،ملک ریاض ،گل محمد شمشریا ،غلام جیلانی شمشریا،احمد کلاچی ،عالم شیرچھنہ ،غلام یاسین ،محمددین ،محمد ندیم ،خالق کلاچی ملک خان فضلال ،ملک سلطان ،ملک فاروق ،شہزادحاجی ملک نوید ،اوراس موقع پر سابق ناظم حاجی محمد ،سابق ناظم ملک خداداداعوان ،ملک مشتاق اعوان ،ملک خلاص بلہ ،ملک اشرف،قاضی ضیاالدین ،بھی موجودتھے اس موقع پرحاجی عالم خان نے کہا ہے کہ ہم انشاء اللہ تعالی محتر مہ سمیراملک کو بھرپور حمایت کریں گے اورانشاء اللہ تعالی بھاری اکثریت سے کامیا ب کرائیں گے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یونین کونسل نلی ،پنڈی وہیر،بھرکن خالق آباد،پل پنڈی کوراوالی ،ناڑاکی اہم شخصیات نے عمراسلم اعوان ،امیرمختارسنگھا کی حمایت کا اعلان
شامل ہونیوالوں میں ، یونین کو نسل نلی حاجی شرف ،استاد سانول ،استا د شفیع،ڈاکٹر اعظم ،ملک ممتازگامے دا،ملک فلکشر ملک رازق فضلال ،راجہ ممتاز،ملک خان پنائیہ ،ملک صفدر،ملک ممتازنادر،راجہ وجد سابق ناظم ،ملک عنصرپنائیہ ،ملک رفیق کنڈان ،
پنڈی وہیرملک محمد نواز کوچی ،ملک سہل نواز،ملک سکندر،ملک ریاض،ملک اسلم ،ملک احمدشیر،ملک محمد نذیز،استادسبطین،ملک احسان جوئیہ ،ملک اللہ جوایا،محمد رمضان ،محمد رمضان جانی،محمد نذیربھٹی،
خالق آبادبھرکن ، میاں فخرالزمان ،ملک خداداداعوان،ملک محمود الحسن سابق نائب ناظم،ملک مولاداد، ملک اکمل اعوان ،ملک اعجاز،ملک خادم ،جوتہ برادری حاجی محمد امیر،محمد علی بھٹی،موچی برادری محمد شیرسابقہ کو نسلرUCکنڈ،حاجی غلام حید ربھٹی، ملک اکرم دربال
ناڑاحاجی شیرکورا،ملک پرویزاعوان ،ڈاکٹرمحمداقبال گندوال سابقہ کونسلر،الحاج محمداسلم گندوال ،ملک احمد یریال ،ملک سعید کنڈان ملک اقبال دھونسہ ،اعوان ،حاجی عبدالرزق دھونسہ ، ملک سجاول ہیرو ،ملک احمدخان ہیرو،ملک عنصراعوان ،ملک نوید کنڈان سعیدقلندر شاہ ،میاں محمد مرکھال ،ملک اسحاق اعوان بھی موجودہ تھے
جوہرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)یونین کونسل نلی ،پنڈی وہیر،بھرکن خالق آباد،پل پنڈی کوراوالی ،ناڑاکی اہم شخصیات نے عمراسلم اعوان ،امیرمختارسنگھا کی حمایت کا اعلان شامل ہونیوالوں میں ، یونین کو نسل نلی حاجی شرف ،استاد سانول ،استا د شفیع،ڈاکٹراعظم ،ملک ممتازگامے دا،ملک فلکشر ملک رازق فضلال ،راجہ ممتاز،ملک خان پنائیہ ،ملک صفدر،ملک ممتازنادر،راجہ وجد سابق ناظم ،ملک عنصرپنائیہ ،ملک رفیق کنڈان ،
پنڈی وہیرملک محمد نواز کوچی ،ملک سہل نواز،ملک سکندر،ملک ریاض،ملک اسلم ،ملک احمدشیر،ملک محمد نذیز،استادسبطین،ملک احسان جوئیہ ،ملک اللہ جوایا،محمد رمضان ،محمد رمضان جانی،محمد نذیربھٹی،
خالق آبادبھرکن ، میاں فخرالزمان ،ملک خداداداعوان،ملک محمود الحسن سابق نائب ناظم،ملک مولاداد، ملک اکمل اعوان ،ملک اعجاز،ملک خادم ،جوتہ برادری حاجی محمد امیر،محمد علی بھٹی،موچی برادری محمد شیرسابقہ کو نسلرUCکنڈ،حاجی غلام حید ربھٹی، ملک اکرم دربال ناڑاحاجی شیرکورا،ملک پرویزاعوان ،ڈاکٹرمحمداقبال گندوال سابقہ کونسلر،الحاج محمداسلم گندوال ،ملک احمد یریال ،ملک سعید کنڈان ملک اقبال دھونسہ ،اعوان ،حاجی عبدالرزق دھونسہ ، ملک سجاول ہیرو ،ملک احمدخان ہیرو،ملک عنصراعوان ،ملک نوید کنڈان سعیدقلندر شاہ ،میاں محمد مرکھال ،ملک اسحاق اعوان بھی موجودہ تھے اس موقع پرحلقہ پی پی 39کے امیدوارنے کہا ہے کہ برادریازم اورگروہی سیاست کو چھوڑکر ملک کی بقاء اورترقی کیلئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ہاتھ مضبوط کریں وہ یونین کو نسل نلی ، پنڈی وہیر،بھرکن خالق آباد،پل پنڈی کورا،داخلی ناڑامیں انتخابیاجتماعات سے خطاب کررہے تھے انہوں نے کہا کہ برداری ازم اورگروہی سیاست نے ہمارے حلقہ کا حلیہ بگاڑدیاہے اوردس سال سے اس حلقہ کے رہنے والے امیدواروں نے حلقہ کو محرومیوں کاشکار رکھاہے اب اسیانہیں ہوگاعمران کی قیادت بیدار ہوچکی ہے جو کسی طورپر بھی حلقہ سے ناانصافی نہیں ہونے دیں گے انہوں نے کہاہے انہوں نے کہا ہے کہ انشاء اللہ اگرآپ نے خدمت کا موقع دیاتواپنے حلقہ کے تمام فیصلے نوجوانوں اوربزرگوں کی مشاورت سے ہوں گے اوراپنے حلقہ میں ریکارڈترقیاتی کام کروائیں جائیں گے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ناڑی،کٹھہ سگھرا ل ،سندرال اورغوث نگر پیل،کدھر،ڈھوک کھلان داخلی پیل ،ڈھوک جھانڈی،ڈھوک شلراخان کی مختلف برادریوں کی حمایت کا اعلان
شامل ہونے والوں میں ٹوکا ،ملک غلام علی ،ملک سیف علی ،سعادت ،ذوالفقار ،نذر حیات ،ملک سرفراز ،سید اعجاز حسین شاہ ،ملک فضل الہی چھینہ ،،ملک محمد علی چھینہ ،ملک محمد اقبال چھینہ،ملک محمد خان چھینہ ،ملک احمد شیر ٹوبہ ،ملک اللہ بخش ،ملک بھائی خان ،حاجی خان محمد لوہار،حاجی عطامحمد ،غلام مصطفی لوہار ،شاہ محمد ،صوبیدار حاجی غلام محمد ،حاجی اللہ بخش ،حاجی میاں محمد ،نور محمد لوہار ،شیر محمد لوہار ،محمد نوار مستری ،حاجی جمعہ خان ،حافظ عطا محمد ،عالمشیر لوہار،ملک اسلم کٹو،ملک اسد عباس اعوان ، ملک منصبدار اعوان ،سید عاشق حسین شاہ ،ملک اعجاز حسین ،ملک جہانگیر منیال ،ملک محمد یوسف ،ملک اقبال مگجیانی ،قمر عباس شیخ ،ملک ابرار کٹو ،ملک عطا محمد ،ملک نواز کونسلر،ملک یوسف ،گلمانی ،ملک غلام محمد ،ملک خضر حیات ،محمد اقبال بلوچ،ممتاز شیخ ،فاروق دیڈھ اور برادریوں میں بلوچ،کھادا،برہال ،موچی ،سید،جھلا برادری ،الیار برادری ،ٹوکا برادری ،گلیال برادری ،چامبلی ،برادری ،باروبرادری ،سید ،چھنا ،ٹوبہ ،ملا دے ،بیدے ،لوہار ،ترکھان ،کٹو برادری پیل سے منیر شاہ ،امتیاز شاہ بلو،گل بہادر شاہ ،سنورشاہ ،منور شاہ ،محسن بہادر شاہ،ممتاز شاہ پردیسی ملک منظو ر حسین اعوان ،ملک اعجاز حسین اعوان ،ملک محمد حسین ،ثقلین عباس ،غلام عباس ،فخر عباس،ملک رحمان ،ملک فتح خان ،نور خان ،ملک گل جہان ،ملک فاروق ،بابا احمد خان ،ملک سرمہ خان ،ملک نذر حسین ،ملک اسلم اعوان جھانڈی ،ملک انور جھانڈی ،ملک منظور حسین جھانڈی ،ملک ظفر جھانڈی ،ملک ربنواز ،ملک ریاض پدھراڑناظم جوہر آباد ،شلراخان برادریوں میں سید ،اعوان،پنجوال نے امیر مختار سنگھا کی حمایت کا اعلان کیا ملک جاوید اقبال اعوان کے ماموں حاجی محمد اقبال اور قریبی عزیز واقارب میں حافظ محمد خالد مدھونا،،ملک عبدوحیدمدھونا،حاجی محمد یوسف مدھونا ،ملک محمد آصف مدھونا،حاجی محمدلیاقت مدھونا،ملک عبدالمالک ،ملک اخلاق مدھونا،حاجی محمد اقبال ،مدھونا ،عبدالقیوم مدھونا ،حافظ محمد عمران مدھونا اور محمد بشیر مدھونا نے اپنی ساتھیوں سمیت پاکستان تحر یک انصاف کے امیدوار ملک امیر مختار سنگھا کی حمایت کا اعلان کر دیا
جوہرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوارملک امیر مختار سنگھا نے کہا کہ 11مئی سرمایہ داروں ،جاگیرداروں ،روایتی اور وڈیرہ شاہی سیاست کے خاتمے کا دن ہو گاغیور عوام عمران خان کو کامیاب کروائیں گے وہ ناڑی،کٹھہ سگھرا ل ،سندرال اورغوث نگر میں انتخابی اجتماعات سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ ہم نے پانچ سال کے دوران ضلع کی تعمیر وترقی میں نمایا ں کردار ادا کیا ہے اور (ن) لیگ کے امیدوار ان انتخابات میں بھی کامیاب ہو ں گے اور ضلع کی خوشحالی کیلئے دن رات ایک کر دیں گے اس میں ملک محمد ممتاز اعوان ،ملک خضر حیات ،ملک محمد الیاس ،ملک محمد عباس ،ملک محمد ممتاز ٹوکا ،ملک غلام علی ،ملک سیف علی ،سعادت ،ذوالفقار ،نذر حیات ،ملک سرفراز ،سید اعجاز حسین شاہ ،ملک فضل الہی چھینہ ،،ملک محمد علی چھینہ ،ملک محمد اقبال چھینہ،ملک محمد خان چھینہ ،ملک احمد شیر ٹوبہ ،ملک اللہ بخش ،ملک بھائی خان ،حاجی خان محمد لوہار،حاجی عطامحمد ،غلام مصطفی لوہار ،شاہ محمد ،صوبیدار حاجی غلام محمد ،حاجی اللہ بخش ،حاجی میاں محمد ،نور محمد لوہار ،شیر محمد لوہار ،محمد نوار مستری ،حاجی جمعہ خان ،حافظ عطا محمد ،عالمشیر لوہار،ملک اسلم کٹو،ملک اسد عباس اعوان ، ملک منصبدار اعوان ،سید عاشق حسین شاہ ،ملک اعجاز حسین ،ملک جہانگیر منیال ،ملک محمد یوسف ،ملک اقبال مگجیانی ،قمر عباس شیخ ،ملک ابرار کٹو ،ملک عطا محمد ،ملک نواز کونسلر،ملک یوسف ،گلمانی ،ملک غلام محمد ،ملک خضر حیات ،محمد اقبال بلوچ،ممتاز شیخ ،فاروق دیڈھ اور برادریوں میں بلوچ،کھادا،برہال ،موچی ،سید،جھلا برادری ،الیار برادری ،ٹوکا برادری ،گلیال برادری ،چامبلی ،برادری -،باروبرادری ،سید ،چھنا ،ٹوبہ ،ملا دے ،بیدے ،لوہار ،ترکھان ،کٹو برادری نے حمایت کا اعلان
No comments:
Post a Comment