Sunday, August 18, 2019
بھارتی آبدوز کی دراندازی ناکام بنانے والے نیوی افسران کیلیے اعزاز
کراچی: صدر عارف علوی نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاک بحریہ کے افسران اور سیلرز کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کے اعتراف میں ملٹری اعزازات و اسناد کی منظوری دے دی۔
پلوامہ حملے کے بعد بھارتی بحریہ نے اپنی آبدوزیں پاکستان کی سمندری حدودمیں تعینات کرنے کی کوشش کی تھی جسے پاک وطن کے بہادر سپوتوں نے پیشہ ورانہ مہارت کے سبب ناکام بنادیا تھا۔ پاک بحریہ کے پی تھری سی اورین جہاز کے آفیسرز لیفٹیننٹ کمانڈر حمیرافتخار اورلیفٹیننٹ کمانڈر خرم داؤدنے نہ صرف دشمن کی آبدوز کا سراغ لگایا بلکہ پاکستان کی سمندری حدودکی خلاف ورزی سے بھی روکا۔.
خارجہ محاذ پر اہم کامیابیاں، نئے پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا

اسلام آباد: وزارت خارجہ نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر قیادت گزشتہ ایک سال کے دوران خارجہ محاذ پر اہم کامیابیاں حاصل کیں جب کہ نئے پاکستان نے دنیا کے ساتھ اعتماد اور دوٹوک انداز میں بات کی۔
وزیراعظم نے ذاتی طورپر مختلف عالمی رہنماوں سے ملاقات کی اور بنیادی مفادات کو مقدم رکھتے ہوئے اور اصولوں کی بنیاد پر’پرامن ہمسائیگی‘کی سوچ پر عمل پیرا ہوئے۔ اس کے نتیجے میں پاکستان کے I ) تشخص اور اس کے وقار میں اضافہ ہوا، II ) علاقائی وعالمی اہمیت بڑھی، III) سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا اور IV) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے جذبے میں اضافہ ہوا۔ قریبی اشتراک عمل استوارہونے کے علاوہ اور بھی زیادہ گہرے ربط وتعلق، سی پیک کے فیز ٹو، ایف ٹی اے۔ ٹوکے ذریعے چین کے ساتھ پاکستان کی’’سدا بہاراسٹرٹیجک کوآپریٹو پارٹنرشپ‘‘مزید مضبوط ہوئی۔...
مہنگائی کی اوسط شرح بڑھ کر 19.01 فیصد تک پہنچ گئی
اسلام آباد: حساس قیمتوں کے اعشاریہ(ایس پی آئی )کے لحاظ سے گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی اوسطً شرح0.64 فیصد اضافہ کے ساتھ بڑھ کر 19.01فیصد تک پہنچ گئی جبکہ ڈبل روٹی، آلو، چکن،گھی،چینی اور دالوں سمیت 24اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں اضافہ، ٹماٹر،پیاز اور لہسن سمیت 6اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی جبکہ 23 اشیائے ضرورت کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔
وفاقی ادارے شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران 8ہزار روپے تک کی آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح 0.57فیصد اضافے کے ساتھ15.58 فیصد، 8ہزار ایک روپے12 ہزار روپے تک کی آمدنی رکھنے والے طبقے کیلیے مہنگائی کی شرح0.61 فیصد اضافے کے ساتھ17.04 فیصد، 12ہزار ایک روپے سے 18 ہزار روپے تک کی آمدنی رکھنے والے طبقے کیلیے مہنگائی کی شرح 0.64 فیصد اضافے کے ساتھ17.22 فیصد، 18ہزار ایک روپے سے 35ہزار روپے تک کی آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح 064فیصد اضافے کے ساتھ 19.35 فیصد، جبکہ 35ہزار ایک روپے سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کیلیے مہنگائی کی شرح0.64 فیصد اضافے کے ساتھ21.95 فیصد اضافہ ہوا ہے۔...
Subscribe to:
Posts (Atom)